لکھنؤ:02 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) مہاراشٹر کے گڑھچرولی میں ہوئے نکسلی حملے کے بعد سیکورٹی ایجنسیاں محتاط ہو گئی ہیں۔ملک کے نکسل متاثرہ دیگر علاقوں کے ساتھ ساتھ اتر پردیش میں بھی خطرے کا خدشات کو دیکھتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) نے اتر پردیش کے نکسل متاثرہ سون بھدر، مرزا پور، چندولی اضلاع میں الرٹ جاری کرنے کے ساتھ ہی نیپال کی سرحد سے متصل علاقوں پر بھی خاص بیدار رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔آئی بی کی جانب سے یہ الرٹ اتر پردیش کی پولیس کو جاری کیا گیا ہے۔غور طلب ہے کہ مہاراشٹر کے گڑھچرولی میں بدھ کو نکسلیوں کے گھات لگا کر کیے گئے حملے میں 15 جوان شہید ہو گئے۔یہ تمام نوجوان مہاراشٹر کے سی 60 کمانڈو دستے کے تھے۔گزشتہ 10 سال میں 1150 سیکورٹی نکسل مخالف مہم میں شہید ہو گئے ہیں اور 1300 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ملک کے 11 ریاستوں چھتیس گڑھ، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، آندھرا پردیش، بہار، جھارکھنڈ، اڑیسہ، تلنگانہ، اتر پردیش اور مغربی بنگال کے 90 اضلاع میں نکسلیوں کاریڈ کوریڈور پھیلا ہوا ہے۔